پاک افغان سرحدپر تناؤ، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 8طالبان ہلاک
شیئر کریں
پاک۔افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں اہم طالبان کمانڈروں سمیت 8اہلکار ہلاک ہوگئے ۔اطلاعات کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک۔ افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی اور افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ، دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ7ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک-افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے افغان سائیڈ سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیاجس کے نتیجے میں افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ 8افغان طالبان ہلاک اور 16زخمی ہو گئے ، ہلاک ہونے والوں میں دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔