صدر مملکت الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے ان پر بڑے کیسز ہیں، فیصل واوڈا
ویب ڈیسک
هفته, ۹ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے 9مئی کے واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 164کا بیان ریکارڈ کروادیا ہے، وہ سب چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام لگا کر الگ ہوجائیں گے،ان کے کیسز ابھی ختم نہیں ہوئے۔صدر مملکت الیکشن کی تاریخ نہیں دیں گے، صدر مملکت پر بڑے کیسز ہیں، مگر ابھی انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی انتخابات کی تاریخ نہیں دیں گے، صدر مملکت پر بھی توشہ خانہ اور دیگر کیسز ہیں۔انہوں نے کہاکہ عارف علوی جب تک صدر کے عہدے پر ہیں ان کو استثنیٰ حاصل ہے، عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد کیسز کا معلوم ہوگا۔