میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایک وزیراعظم کہتا تھا میں 50 لاکھ کا گھر بنا کر دوں گا، بلاول بھٹو

ایک وزیراعظم کہتا تھا میں 50 لاکھ کا گھر بنا کر دوں گا، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اس وزیراعظم کو 4 سال ملے وہ ایک گھر نہیں بنا سکا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ موقع ملا تو پورے پاکستان میں ہر کچے گھر میں رہنے والے کو پکے گھر اور زمین کا مالک بنانے کا منصوبہ بنائیں گے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 10سالوں میں بھرپور کام ہوا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کی مدد سے وہ کام کئے جو نہیں کرسکتے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں