عبدالرحمٰن السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ مقرر
جرات ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے۔ ایوان شاہی نے فرمان جاری کرکے کہا کہ شاہ سلمان نے ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقررکیا۔ ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ایوان شاہی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ شاہی فرمان پرعمل درآمد کا اہتمام کریں۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی، مولاناعبد الرحمٰن سلفی سمیت پاکستان کے علما و مشائخ نے ان تقرریوں پر انھیں مبارکباد دی ہے۔