میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جج ہمایوں دلاور کا پیچھا کرنے کی کوشش

لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جج ہمایوں دلاور کا پیچھا کرنے کی کوشش

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

توشہ خانہ فوجداری کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور جوڈیشل ٹریننگ کے لیے لندن میں موجود ہیں جہاں عمران خان کے حامی انہیں دیکھ کر اپنے غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔ فیصلہ سنانے کے بعد اسی شب ہمایوں دلاور لندن روانہ ہوئے تھے۔ وہ ہیومن رائٹس اینڈ رول آف لاء پر 13 اگست تک لندن کی یونیورسٹی آف ہل میں ہونے والی جوڈیشل ٹریننگ کے لیے وہاں پہنچے ہیں۔ روانگی کی خبر سامنے آتے ہی لندن میں موجود پی ٹی آئی حامیوں نے ہمایوں دلاور کے بھرپور استقبال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف احتجاج کیا جائے۔ سوشل میڈیا پرسامنے آنے والی ویڈیوز میں پی ٹی آئی حامی ہل یونیورسٹی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمایوں دلاور کو واپس بھیجا جائے انہوں نے عمران خان کے خلاف غلط فیصلہ سنایا۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیل یونیورسٹی سے باہر نکلنے والے جج ہمایوں دلاور کی حفاظت کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں، جہاں مشتعل مظاہرین جج کے انتظار میں کھڑے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں