نگراں وزیر اعظم کے لیے حفیظ شیخ کے نام پر اتفاق
ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اگست ۲۰۲۳
شیئر کریں
نگران وزیر اعظم کی تقرری کا معاملہ، قرعہ کس کے نام نکلے گا؟ باوثوق ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہاں نے حفیظ شیخ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے علاوہ ازیںنیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے جسٹس ریٹائرڈ شکیل بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام بھی زیر غور ہے، فواد حسن فواد، رؤف شیخ، ذوالفقار مگسی کے ناموں پر بھی نگران وزیر اعظم کے لئے غور و خوض کیا جا رہا ہے۔کچھ حلقوں کی جانب سے محسن نقوی کا نام بھی بطور نگران وزیراعظم تجویز کیا گیا ہے۔