میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال اور بدنیتی ہے ، شاہ محمود قریشی

چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال اور بدنیتی ہے ، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو عمران خان نو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، پک اینڈ چوز کرنا بدنیتی ہے
پاکستان کو برباد کرنے والوں کا مقابلہ سیاسی طور پر کریں گے، پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے، میڈیا سے گفتگو
ملتان (نیوز:ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ چند استعفوں کی منظوری حکومت کی سیاسی چال ہے ، الیکشن کمیشن نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تو عمران خان نو حلقوں سے انتخاب لڑیں گے، پک اینڈ چوز کرنا بدنیتی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں کا مقابلہ سیاسی طور پر کریں گے، پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نہ ملی تو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بے نظیر نے مجھے پنجاب کا صدر بنایا تھا، میں کوئی پیچھے نہیں پڑا ہوا تھا، مجھے ڈھونڈ کر وزیر خارجہ بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ قوموں پر جب مشکل وقت آتا ہے ،قوم کی بچیوں کو کردار ادا کرنا پڑتا ہے، مہربانو بی بی پڑھی لکھی ہیں، صحافی بھی رہی ہیں، خواتین کی حد تک وہ ضرور کمپین کریں گی۔ انہوںنے کہاہک میں بھی کمپین کروں گا اور زین قریشی بھی کمپین کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ موسیٰ گیلانی کے مقابلے کیلئے پارٹی کے پاس مہر بانو سے بہتر امیدوار ہو گا تو وہ زور نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ امام حسین کا فلسفہ سب کو اکٹھا کرنا ہے، امام حسین کی شہادت نے ثابت کر دیا جیت حق کی ہوتی ہے، اس دور میں بھی جنگ حق اور باطل کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں