مہاجرقائدین سے زیادہ قوم کامتحدہ ہوناضروری ہے ،آفاق احمد
شیئر کریں
سرجانی ٹاؤن سے مختلف سیاسی جماعتوں سے علیحدگی اختیار کرکے مہاجر نظریے پر لوٹنے اور مہاجر قومی موومنٹ میںشمولیت کرنے والے کارکنان کے وفد سے آفاق احمد کی رہائشگاہ پرملاقات ۔آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر قائدین کا متحد ہونا اتنا ضروری نہیں جتنا قوم کو متحد ہونا ضروری کیونکہ مہاجر قوم اورآنے والی نسلوں کی بقاو سلامتی کیلئے قوم کا اتحادقوم کے بہتر مستقبل کا ضامن ہے،جبکہ مہاجر نوجوانوں کی مہاجر نظریے پر واپسی قوم کیلئے نہ صرف خوش آئند اقدام ہے بلکہ مہاجر مخالف قوتوں کیلئے خاموش پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ نظریہ کسی میراث نہیں ہوتا بلکہ نظریہ ایک سوچ کا نام جسے سینہ بہ سینہ آگے لوگوں میں منتقل کرنا ہم اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور اپنی قوم کے نوجوانوں سے امید کرتے ہیں کہ وہ بھی اس عمل کا حصہ بن کر مہاجر نظریے کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرکے مہاجر پرست ہونے کا ثبوت دیں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر نوجوان ہی مہاجر نظریے کے اصل وارث ہیں جبکہ میری آواز پر لبیک اور شمولیت کرنے والے کارکنان کو خلوص دل سے اپنے خاندان کا حصہ سمجھتا ہو ں اور ان سے بھی ایسے ہی رویے کی تواقع رکھتا ہو کہ وہ مہاجر نظریے کے حصول میں اسی اخلاص کا مظاہرہ کرکے قوم کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں ۔