میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(سندھ پولیس ) خطرناک جرائم پیشہ افراد کے سرپرست آزاد

(سندھ پولیس ) خطرناک جرائم پیشہ افراد کے سرپرست آزاد

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جولائی ۲۰۲۵

شیئر کریں

کراچی میںگٹکا ماوا ،منشیات ، فحاشی کے اڈے برقرار،نمائشی کارروائیاںکا سلسلہ جاری
بلوچ کالونی، جونیجو ٹاؤن نالہ کے قریب آبادی میں مجرمانہ سرگرمیاں، ڈیفنس میں فحاشی

ڈسٹرک ایسٹ کے علاقے بلوچ کالونی تھانہ کی حدود میں مبینہ پولیس کی سرپرستی میں 20 سے زائد مقامات پر گٹکا ماوا منشیات پانی چوری اور فحاشی کے اڈے قائم ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کی پریشانی میں اضافہ ۔ڈی ائی جی ایسٹ سے کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ کے علاقے بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں جونیجو ٹاون کے قریب جھگیوں میں کٹکا ماوا کے کارخانے اباد ہیں کزشتہ دنوں رینجر نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں گٹکا ماوا برمد کیا تھا۔لیکن ایس ایچ او بلوچ کالونی کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔کیو نکہ یہ کٹکا ماوا کا کارخانہ ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی شخصیت کا تھا۔اور ایس ایچ او بلوچ کالونی بھی اسی سیاسی جماعت کی چھتری کے سائے میں پناہ لیئے ہوے ہے۔منظور کالونی جونیجو ٹاون میں لقمان کو گٹکا ماوا بیچنے کی اجازت دی گئی ہے ۔گزشتہ دنوں افسران بالا کی انکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے لقمان پر نمائشی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ لیکن ج بھی لقمان کا بھاری رشوت کیعوض تھانہ بلوچ کالونی کے علاقے میں کٹکا ماوا فروخت ہو رہا ہے.حالانکہ ان کے خلاف اسپیشل برانچ کی مکمل رپورٹ پولیس کے پاس موجود ہے ۔ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی تھانہ کی حدود قلندری بریانی ۔جونیجو ٹان گلی نمبر 3 پر محمد عارف۔سیکٹر ڈی گلی نمبر 4 احسان۔سیکٹر 1 گجر چوک.سوزوکی سٹاپ پر افتخار ۔محمود اباد نمبر 6 اٹک ہوٹل پر عاصم.منظور کالونی پر مظہر ۔جدون ۔جمعہ ہوٹل کے قریب نواز ۔گلی نمبر 8 میں نواز .منظور کالونی سیکٹر ایف کے قریب فیصل۔ منظور کالونی سیکٹر ڈی کے قریب سلمان ۔جونیجو ٹان نالہ کے قریب شاہ زیب سرائیکی۔محمود اباد نمبر 6 گلی نمبر 30 کے قریب اعجاز ۔گلی نمبر 20 پر را عادل ۔کھلے عام گٹکا ماوا فروخت کر رہے ہیں ۔اس حوالے سے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے سخت اقدامات کے باوجود پولیس گٹکا ماوا فروشی کی روک تھام میں مکمل ناکام ہے۔تا ہم شہریوں کی امیدیں نئے نے والے ڈی ائی جی ایسٹ فرخ لنجار سے وابستہ ہے کہ ان زہر فروشوں کے ساتھ ساتھ ان کرپٹ پولیس افسران کے خلاف بھی سخت کاروائی کریں اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو تعینات کریں۔ دوسری طرف ڈیفنس ویو کے علاقے میں باہر روڈ کے فلیٹوں میں فحاشی کے ڈے قائم ہیں۔ان علاقوں میں رہنے والی شریف فیملیز مجبورا علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔رہی بات پانء چوروں کی تو ڈیفنس ویو۔ڈائمنڈ ریزیڈنسی ۔جونیجو ٹان ۔اور منظور کالونی میں قائم ہائڈرئنٹس سے روڈ پر ٹینکر کھڑے کرنے کی مد میں 25۔25 ہزار روپے ہفتہ وصول کیا جاتا ہے۔منشیات فروش گندے نالے کے اطراف ۔جونیجو ٹاون میں جھگیوں کے قریب کھلے عام منشیات فروخت کرتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں