میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 150روپے تک جانے کا خدشہ

کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت 150روپے تک جانے کا خدشہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 14روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، ہول سیلز نے چینی کی قیمت 150 روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے بعد ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں فی کلو میں 14روپے اضافہ ہوا ، جس کے بعد ہول سیل میں چینی 131اور ریٹیل میں 135روپے فی کلو ہو گئی۔چینی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں نے مارکیٹ میں چینی کی سپلائی کم کر دی، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالروف کا کہنا ہے کہ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی نہیں کی تو خدشہ ہے کہ چینی 150روپے کلو سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو چینی کا بیگ 200روپے بڑھ کر 6500روپے کا ہوگیا ہے ، چینی کی قیمت بڑھنے کے ساتھ افغانستان اور ایران میں چینی کی اسمگلنگ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں