میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاروق ستارایم کیوایم میں واپسی پرآمادہ

فاروق ستارایم کیوایم میں واپسی پرآمادہ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈاکٹر فاروق ستار کے تمام تحفظات دور کردیے، معاملات طے پاگئے، عید کے بعد فاروق ستار کا پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کے درمیان تنظیمی عہدیداروں اور آزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گا، عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس کیے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں فاروق ستار کی ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ فاروق ستار کا این اے 245 سے دستبرداری اور بلدیاتی امیدواروں کے حوالے سے اعلان بھی متوقع ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں