عید سے قبل بجلی کا جھٹکا، ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی
شیئر کریں
عید سے قبل بجلی کا جھٹکا، بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ،اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا،فیصلے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نیشنل پاور ریگولیٹر اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی،نیپرا تھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔ اضافہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی 2022 سے ہوگا۔ فیصلے سے بجلی صارفین پر 39 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ صارفین سے اضافی وصولی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ واضح رہے نیپرا نے گزشتہ روز بھی ماہانہ بنیادوں پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔