میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کا کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کا اعلان

پاکستان کا کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو دوسری قونصلر رسائی دینے کا اعلان کر دیا۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر والد کو ملاقات کی پیشکش کر دی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا پاکستانی قانون فیصلے کا از سر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، لیکن کلبھوشن نے نظرثانی کی اپیل دائر کرنے سے انکار کیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان اور ڈی جی جنوبی ایشیا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا، پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے، پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا، پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث رہا، کلبھوشن نے اپنی سزا کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے سے انکار کر دیا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل احمد عرفا ن نے ڈی جی جنوبی ایشیا کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اقدامات اٹھائے، پاکستان کا قانون فیصلے کا ازسر نو جائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے، مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن یا دیو نے اپنے ازسرنو فیصلے کے جائزہ لینے کے حق کو رد کیا۔ پاکستان اپنی عالمی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ اور پاکستان آئی سی جے کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بنیاد پر کلبھوشن کی اہلیہ سے ملاقات کا انتظام کیا گیا، بھارت کو دوسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی۔کلبھوشن یادیو پاکستان کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہا اور بھارتی ایجنٹ نے تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا۔احمدعرفان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے 17 جون2020 کو کمانڈر یادیو کو کہا تھا کہ سزا کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کرے تو اسے قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی جاسوس نے اپنی زیر التوا رحم کی اپیل کی پیروی کرنے کو ترجیح دی ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق پاکستان نے اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان کا قانون فیصلے کا اسرنوجائزہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں