ماروی میمن نے پھر اسحاق ڈار کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی
شیئر کریں
ماروی میمن نے ایک بار پھر اسحاق ڈار کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی تاہم یہ نہیں بتایا کہ وہ یہ اقدام کب اور کہاں کریں گی۔سوشل میڈیا پر جاری نئے بیان میں ناراض لیگی رہنما نے کہا کہ اسحاق ڈارکو دی گئی ڈیڈ لائن اب ختم ہوگئی،بہت صبر کرلیا ،سارے معاملے کو تین سال برداشت کیا ہے ، بہت جلد دو شہروں میں پریس کانفرنس کروں گی۔ان کا کہنا تھاکہ پریس کانفرنسوں کا وقت وہ متعین کیا جائے گا جو مجھے مناسب لگے گا، پریس کانفرنس میں سیاست اور متعلقہ ایشوز پر بات کروں گی، جو دو شہروں میں ہوگی۔اس سے قبل چار جولائی کو ماروی میمن نے اسحاق دار سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ معافی نہیں مانگی گئی تو ایسا راز افشاں کروں گی کہ اسحاق ڈار کہیں منہ دکھانے کے لائق نہیں رہیں گے ۔مذکورہ ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عزت سے سچ بتا کے معافی مانگنے میں کوئی مسئلہ ہے توٹھیک ہے پھر بے عزتی ہے آپ کا مقدر ہے ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ طور پر کی گئی شادی چھپانے کے بعد دونوں میں اختلافات بڑھے ، جس پر ماروی میمن نے اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے پیسے نہیں معافی چاہیے ۔