نیب کا اللہ ہی حافظ ہے ،سپریم کورٹ
شیئر کریں
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر انور سیف اللہ اور سابق سینیٹر صفدر عباسی کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کردیں ، عدالت نے انور سیف اللہ اور صفدر عباسی کی ایل این جی کوٹہ کیس میں بریت کا فیصلہ برقراررکھا ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ انور سیف اللہ نے بطور وزیر پٹرولیم گیس کوٹہ جاری کیاحالانکہ انور سیف اللہ کو کوٹہ دینے کا اختیار نہیں تھا۔جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ رولز کے تحت کوٹہ دینے کی مجاز اتھارٹی کونسی تھی، نیب کے وکیل نے کہاکہ ریکارڈ پر مجاز اتھارٹی بارے کوئی ریکارڈ نہیں، جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ نیب کا اللہ ہی حافظ ہے چیف جسٹس نے کہاکہ ہمارا اورسب کا اللہ حافظ ہے جسٹس عظمت سعید نے کہاکہ نیب کا کیس ہے وزیر نے اپنی صوابد ید پر کوٹہ دیا،نیب نے ثابت کرنا ہے کوٹہ دینے کا اختیار کس کا تھا، ریکارڈ میں کسی جگہ وزیر کا کوٹہ دینے کا حکم یا دستخط نہیں ، کیا کیس کو پراسیکیوٹ کرنے کا یہ طریقہ ہے ، جسٹس عظمت سعیدنے سوال اٹھایا کہ ثبوت کدھر ہیں انور سیف اللہ نے کوٹہ دیا۔