میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نندی پور ریفرنس ،بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

نندی پور ریفرنس ،بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان کی بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے بابر اعوان کی بریت کا 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ بابر اعوان کے پاس بطور وزیر قانون صرف ایک مرتبہ نندی پور منصوبے کی فائل گئی، بابر اعوان نے ایک ہی روز میں فائل پر نوٹ لکھ کر فائل واپس کر دی، صرف ایک دن فائل پاس رکھنے پر بابراعوان کو منصوبے میں تاخیر کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ راجہ پرویز اشرف بطور وزیر پانی و بجلی نندی پور منصوبے کے انچارج تھے ، بظاہر وزارت قانون اور پانی و بجلی میں اختلاف پر پرویز اشرف نے بر وقت وزیراعظم کو آگاہ نہ کیا، اب تک کی شہادتوں کی روشنی میں بابر اعوان اور ریاض کیانی کو بری کیا جاتا ہے ۔فیصلے میں کہا گیا کہ راجہ پرویز اشرف، شمائلہ محمود اور ڈاکٹر ریاض کی قسمت کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا جا سکتا، مستقبل میں شہادتیں قلمبند ہونے کے بعد ملزمان بریت کی درخواستیں دے سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں