میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مینڈیٹ چوری ،تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

مینڈیٹ چوری ،تحریک انصاف کا سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

رہنماء پی ٹی آئی و سابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری ہونے پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے جارہے ہیں،نواز شریف حلفاً کہیں میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے ، ہم بیٹھے ہوئے نہیں اپنی تیاری کررہے ہیں، سرپرائز دیں گے ۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو لاہور میں شکست ہوئی، نوازشریف، خواجہ آصف الیکشن ہارے ہوئے ہیں، نوازشریف حلفاً کہیں کہ میں انتخابات جیتا ہوں تو ہم سب چھوڑ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ ہم خاموش بیٹھے ہوئے ہیں، لیکن ہم بیٹھے ہوئے نہیں اپنی تیاری کررہے ہیں اور انہیں سرپرائز دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مزید جیل میں رکھنا ان کے بس میں نہیں، ان کیخلاف کیسز کے پیچھے انتقام ہے ، کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام میرٹ پر نہیں چل رہا، عدت کیس میں خاور مانیکا نے بدتمیزی کی، کیسز کو طوالت دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بڑے لیڈر ہیں، ان کے مقابلے پر کوئی لیڈر نہیں ہے ، وہ چند ماہ میں رہا ہو جائیں گے ،بعض کیسز بغض پر مبنی ہیں، بانی پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔الیکشن پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا حالیہ انتخابات شفاف ہوئے ہیں؟ ،ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، جلسے نہیں کرنے دیئے گئے ، ہمیں روکنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیاگیا، ہماری قومی اسمبلی میں 100 نہیں، 180نشستیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مینڈیٹ چوری ہونے پر سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں