میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگا دودھ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون 100 گاڑیاں پکڑی گئیں

مہنگا دودھ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈائون 100 گاڑیاں پکڑی گئیں

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

مہنگے داموں دودھ فروخت کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے 100 سے زائد دودھ سے بھری گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھینس کالونی میں کریک ڈان کے دوران گاڑیاں پکڑی گئیں، صدر ڈیری فارمر شاکر عمر گجرنے کہا ہے کہ دودھ کی قیمت میں غیر قانونی اضافے کو جواز بنا کر کارروائی کی گئی انہوں نے کہا کہ مہنگے داموں دودھ کی فروخت پر ڈیری فارمرز کے عہدیداران کے خلاف سکھن تھانے میں مقدمات درج کئے گئے۔شاکر عمر گجر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی چنگیاں ختم کرانے پر ڈیری فارمرز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب کمشنر کراچی نے شہر میں دوسوبیس روپے لیٹر فروخت ہونے والا دودھ سرکاری نرخ پر نہ بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم نامہ جاری کردیا ۔۔ دکانداروں نے مہنگا خرید کر سستا دودھ بیچنے سے انکار کردیا ۔ شہری شکایات کرتے نظر آرہے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں