میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان بن احسان بلڈرکے منصوبوں کو تحفظ دینے لگا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان بن احسان بلڈرکے منصوبوں کو تحفظ دینے لگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان ایس ڈی اے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی منصوبوں کو تحفظ دینے لگا، غیرقانونی ترقیوں اور ریکارڈ گم ہونے کے الزامات میں جیل جانے والے عامر پٹھان نے فھد احسان کو جعلی رہائشی منصوبوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا لائسنس دے دیا، 10 ایکڑ این او سی پر بن احسان گرین سٹی فیز ون کی سینکڑوں پر بکنگ و تشہیر جاری، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر پٹھان بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے غیرقانونی منصوبوں کو تحفظ دینے لگا ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی فیز 1 کے نام سے اسکیم کی بکنگ و تشہیر جاری جبکہ مختلف بلاک کے ناموں کے ذریعے لوگوں کو دہوکہ دینے کا سلسلہ جاری ہے، مذکورہ اسکیم کی ابتدائی طور پر 10 ایکڑ کچھ گہنٹون کی این او سی لی گئی تھی لیکن بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے لوگوں کو دہوکہ دیتے ہوئے بکنگ آفیس میں کئے سئو ایکڑ پر مشتمل لی آٹ پلان دکھا کر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، دوسری جانب عامر پٹھان نے بلڈر فھد احسان کی دہوکہ دہی اور فراڈ میں شامل ہو کر 100 سئو ایکڑ کا اسکروٹنی چالان سادی درخواست پر جاری کردیا ہے اور اسکروٹنی درخواست کے ساتھ زمین سمیت متعلقہ این او سیز و دستاویزات موجود نہیں ہیں، عامر پٹھان غیرقانونی ترقی کے ذریعے گریڈ 17 تک پہنچا اور اس وقت گریڈ 17 کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے ساتھ گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کے عھدے پر بھی براجمان ہے، ذرائع کے مطابق عامر پٹھان ڈائریکٹر جنرل کا فرنٹ مین ہے، عامر پٹھان 2016ع میں رکارڈ گم کرنے کے الزام میں جیل بھی جا چکا ہے اور اسے سزا بھی ملی تھی تاہم وہ سزا چئلینج کی گئی ہے، عامر پٹھان نے بھاری رقم کے عیوض ایم نائن موٹروے پر جعلی رہائشی اسکیموں کو لوگوں لوٹنے کا لائیسنس دے دیا ہے، عمار پٹھان اور بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک فھد احسان کے گٹھ جوڑ سے لوگوں کے جیبوں پر جعلی و غیرقانونی رہائشی اسکیموں کے ذریعے ڈاکہ ڈالنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل سعید صالح جمانی ایس ڈی اے سسٹم عامر پٹھان کے حوالے کرکے آفیس سے ہی غائب ہیں..


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں