میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والوں کے لیے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

کراچی والوں کے لیے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری

جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی والوں کے لیے بُری خبر آ گئی۔ بجلی 7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی7 روپے80 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ نیپرا نے اضافے کی منظوری دو مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔جولائی تاستمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی6 روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے جنوری تا مارچ 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک روپے33 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔ نیپرا نے سمری نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادی ہے۔ کے الیکٹرک والوں کیلئے بجلی ایک روپے41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ نیپرا نے کمی کی منظوری دو الگ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں دی ہے۔ اپریل تا جون 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 94 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔ اکتوبر تا دسمبر 2021 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی47 پیسے سستی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں