میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرکاری خرچ پر شہباز گل کی اہلیہ کے بیرون ملک تعلیم کا معاملہ

سرکاری خرچ پر شہباز گل کی اہلیہ کے بیرون ملک تعلیم کا معاملہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی اہلیہ کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک تعلیم کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ارکان اور چیئرمین کمیٹی افنان اللہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، اجلاس کے دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر پیسے دے کر سینیٹر بننے کے الزامات لگائے گئے، صورتحال بگڑنے پر سارجنٹ ایٹ آرمز کو مداخلت کرنا پڑی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹرافنان اللہ کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کی بیوی کے نادہندہ ہونے کا معاملہ ایجنڈا آئٹم میں شامل ہونے پرشدید ہنگامہ آرائی ہوئی ۔چیئرمین کمیٹی افنان اللہ نے کہا کہ شہباز گل کی بیوی کو کامسیٹس یونیورسٹی کے دولاکھ ڈالرز دینے ہیں، اعزا اسد رسول نے نہ ڈگری مکمل کی نہ رپورٹ جمع کروائی، یونیورسٹی کا پیسہ ضائع ہوا، انہیں آئندہ اجلاس میں بلالیتے ہیں یا ویڈیو پر لے لیتے ہیں ۔اس بیان کے بعد سینیٹر شبلی فراز اورسینیٹرافنان اللہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ چیئرمین کمیٹی سیاسی ہو رہے ہیں، کل کو ہم بھی آپ کی لیڈرشپ سے متعلق کیس لانا شروع کردیں گے، کامسیٹس یونیورسٹی بتائے اس جیسے کتنے کیسزہیں، اعزا اسد رسول کا معاملہ سیاسی ایجنڈا ہے،کسی ایک شخص کیخلاف سیاسی بنیادوں پر فیصلے کا معاملہ اچھالا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں