اسرائیلی وزیراعظم کی یہودیوں کو متنازع مارچ کی اجازت
شیئر کریں
اسرائیلی حکومت نے قوم پرست اور سخت گیر یہودیوں کو یروشلم کے مسلم علاقوں میں متنازعہ مارچ کی اجازت دے دی ۔ حماس نے خطے میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہونے کے تئیں خبردار کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل میں چند روز کی مہمان بینجمن نیتن کی حکومت نے سخت گیر اور قوم پرست یہودیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے مسلم آبادی والے علاقوں میں یرو شلم ڈے کی مناسبت سے پریڈ نکالنے کی پھر سے منظوری دے دی ہے ۔پہلے یہ ریلی اسی ہفتے جمعرات کو ہونے والی تھی تاہم پولیس نے مسلم علاقے میں اس کے اصل راستے پر اس کی اجازت دینے سے منع کر دیا تھا اس لیے اب حکومت نے اگلے ہفتے 15 جون منگل کے روز کی تاریخ مقرر کی ہے ۔لیکن فلسطینی علاقے غزہ پر حکمرانی کرنے والے اسلامک گروپ حماس نے ایک بار پھر دھمکی دی اور کہا کہ اگر یہ ریلی ان علاقوں سے گزری تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں اور اس سے خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔ بینجمن نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاکہ آنے والے منگل کو یہ پریڈ اسی فارمیٹ کے تحت ہو گی، جس پر پریڈ کے منتظمین اور پولیس کے درمیان اتفاق ہوا ہے ۔