میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
''تْرگت'' کی نئی پوسٹ سے مداح تجسّس میں مبتلا

''تْرگت'' کی نئی پوسٹ سے مداح تجسّس میں مبتلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

معروف تْرک سیریز ‘ارطغرل غازی’ میں ‘ترگْت الپ’ کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی نئی پوسٹ نے اس سیریز کے مداحوں کو تجسّس میں مبتلا کردیا ہے ۔تْرگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون نے اپنی انسٹاگرام پر ‘ارطغرل غازی’ کے کردار کے کندھے پر کلہاڑی اٹھائے ایک تصویر شیئر کی۔تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘میں جانباز ہوں۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ‘ترگت الپ’ کے کسی نئے پراجیکٹ کی تصویر ہے جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ جنگیز ‘ارطغرل غازی’ کے سیکوئل ‘کورلش عثمان’ میں دوبارہ انٹری دیں گے ۔’کورلش عثمان’ کے دیکھنے والوں کو ‘ترگت الپ’ کی اس سیریز میں بھی انٹری کا بے صبری سے انتظار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں