میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقبوضہ کشمیر ‘ قابض بھارتی فورسز کا آپریشن‘9 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ‘ قابض بھارتی فورسز کا آپریشن‘9 نوجوان شہید

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی حالیہ ریاستی دہشت گردی کے دوران گزشتہ 24 گھنٹے میں کم از کم 9 کشمیری شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔قابض افواج نے کارروائی کے دوران 4 بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں 5 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔پیر کو ہندوستان کی قابض و جارح افواج جدید ٹیکنالوجی کے بل بوتے پر نہتے و معصوم کشمیریوں کے قتل عام میں مصروف،پنجورہ شوپیان آپریشن میں بھارتی فوج کے زیر استعمال ایک جدید بکتربند فوجی گاڑی دیکھی گئی ہے، رواں ماہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔مقبوضہ وادی میں موجود قابض بھارتی فوج اور حریت پسندوں کے درمیان لڑائی میں اپریل سے اب تک کم از کم 50 حریت پسند جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اس دوران 23 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کرلی۔ 58 سالہ سب انسپکٹر اشوک کمار پلوامہ کے علاقے خریو میں تعینات تھا۔جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 453 ہوگئی ہے۔ ان خودکشی کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں ذہنی دبا اور افسران بالا کا توہین آمیز رویہ بھی شامل ہے،ادھر سیکڑوں کشمیریوں نے قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور بھارتی فوج پر پتھرا وکرنے کے ساتھ ساتھ ‘بھارت جاو، واپس جا’ وکے نعرے لگائے۔پولیس حکام کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسوگیس اور لوہے کے چھروں کا استعمال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں