میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قومی اسمبلی اجلاس پی ٹی وی پر کشمیر کا نقشہ غائب ہونے کا معاملہ اٹھ گیا

قومی اسمبلی اجلاس پی ٹی وی پر کشمیر کا نقشہ غائب ہونے کا معاملہ اٹھ گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۹ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی وی پر کشمیر کا نقشے غائب ہونے کا معاملہ اٹھ گیا چیرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات نشریات میاں جاویدلطیف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سے پی ٹی وی کے پروگرام میں آزاد کشمیر کا نقشہ غائب ہونے پر کوئی حکومتی وضاحت سامنے نہیں آئی اگر غلطی سے ہوا تو چیئرمین پی ٹی وی اور پروگرام انچارج سے بلاکر پوچھا جائے حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اطلاعات کو پاکستانی نقشہ غلط دکھانے پر وضاحت دینی چاہیے ایوان میںقومی اسمبلی اجلاس میں عقبی نشستوں پر براجمان اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے بولنے کا موقع نہ ملنے پر علامتی واک کیا آٹاایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیںاحتجاج کرنے والوں میں فھیم خان جنید اکبر. افضل ڈھانڈلہ شامل سمیت دیگر ارکان شامل تھے . اسی طرح بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کے معاملہ کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا ہے میر خان محمد جمالی نے یہ معاملہ اٹھایا تھا اور کہا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں 50 کے قریب بھرتیاں کی گئی ہیںلیکن کوئٹہ بلوچستان سے صرف 2 لوگ بھرتی کیے گئے ہیںباقی لوگوں کو جعلی ڈومیسائل پر دوسرے صوبوں سے بھرتی کیا گیاایسے لوگوں کے خلاف تحقیقات کی جائے ، یہ لوگ کہاں سے ہیںڈپٹی اسپیکر نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ خالد مگسی نے کہا کہ بلوچستان کو محرومیوں کو بیٹھ کر سنجیدگی سے حل کرنا ہوگاسب کے سامنے ہے کوٹہ سسٹم میں بلوچستان کے ساتھ کیا ہوتا ہے ۔پچاس سال سوئی گیس کے لیے بلوچستان کی قربانی سب کے سامنے ہے ۔انھوں نے کہا کہ تربت واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیںبلوچستان کے مسائل حل نہ کیے گئے تو منفی تاثر زیادہ پھیلے گا۔کوئی واقعہ ہوتا تو ہمیں بلوچستان یاد آتا، بعد میں پھر بھول جاتے ہیں۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ ابھی تک کرونا کو جو ٹرینڈ سامنے آیا ہے اسکے مطابق پاکستان میں ہر چھٹا شخص کورونا کا شکار ہے۔ابھی تک کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 3 کروڑ لوگوں کا کورونا کا شکار ہونے کا خطرہ ہے ۔ہمیں اپنی ٹیسٹنگ استعداد کار کو بڑھانا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین جن کا عوام سے زیادہ رابطہ ہوتا ہے انکے فوری طور پر ٹیسٹ کیے جائیں۔زیادہ تر لوگ کورونا کے خوف سے مررہے ہیں۔ملک میں ذہنی صحت پالیسی کی ضرورت ہے، سائیکالوجسٹ سامنے آئیں اور عوام کو خوف سے باہر نکالیںملک بھر میں ایجوکیشن سسٹم کو بحال کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں