میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس جی سی ، میڈیا ترجمان صفدرکو اشتہارات میں کروڑوں کی کمائی

ایس ایس جی سی ، میڈیا ترجمان صفدرکو اشتہارات میں کروڑوں کی کمائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن میں سنگین مالی بدعنوانیاں عروج پر،کرپٹ میڈیا کوارڈی نیٹر صفدر حسین سسٹم چلانے لگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں سنگین مالی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے میڈیا کوارڈی نیٹر کی پوسٹ پر تعینات صفدر حسین ڈی جی سوئی سدرن گیس کمپنی کو اندھیرے میں رکھ کر ماتحت فیلڈ افسران کے ذریعے کروڑوں روپے وصولی کرنے میں ملوث ہے۔ اس حوالے سے "جرأت” کو ذرائع نے بتایا کہ میڈیا کوارڈی نیٹر کی پوسٹ پر تعینات کرپٹ و بددیانت افسر صفدر حسین نے اشتہارات کی مد میں ادارے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگا دیا ہے۔ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی اشتہاری مہم بھی کرپشن کی نذر ہوچکی ہے اور مفاد عامہ و عوامی آگاہی کے لیے محکمہ سوئی سدرن کی جانب سے چلائی جانیوالی اشتہاری مہم کو کرپٹ وبددیانت افسر صفدر حسین نے ساٹھ فی صد رشوت کے عوض ہائی جیک کرلیا ہے جس کا عوام کو فائدہ نہیں پہنچ سکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اشتہاری مہم کے حوالے سے صفدر حسین نے چند مخصوص افراد سے ذاتی تعلقات استوار کرلیے ہیں اور باقاعدہ طور پر اشتہاری مہم کے حوالے سے خفیہ ملاقاتیں کرنے میں بھی ملوث ہے روزنامہ” جرأت” میں مسلسل مسائل و غیرقانونی گیس کنکشن کی فراہمی سے متعلق خبروں کے اشاعت کے بعد متعلقہ فیلڈ افسران و زونل انچارج افسران کو میڈیا کوارڈی نیٹر صفدر حسین نے کارروائی کرنے اور غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کرنے سے سختی سے منع کردیا ہے جس کی وجہ سے میڈیا کوارڈی نیٹر کی ایماء و حکم پر لگائے گئے غیرقانونی گیس کنکشنز تاحال لگے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔ عوامی مسائل کی نشاندہی اور سوئی سدرن گیس کمپنی میں کرپشن کی خبروں کے اشاعت کے بعد عوام نے "جرأت” پورٹل کو اپنی شکایات درج کرانا شروع کردی ہیں ۔وزارت توانائی کو محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو اربوں روپے کا خسارہ پہنچانے اور غیرقانونی گیس کنکشنز کے ذریعے مصنوعی گیس بحران پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں