میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ،وزیراعلیٰ سندھ

مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ،وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ میں منتخب عوامی نمائندوں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پر مشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے گزشتہ چار ادوار سے صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ترقیاتی کام ہوچکے ہیں ان کو عوام کی امانت سمجھ کر ہم سب کو سنبھالنا ہے پارٹی کارکنان کے ساتھ مشاورتی اجلاس کا آج دوسرا دن ہے ،چیئرمین بلاول بھٹو چاہتے ہیں کہ پارٹی کارکنان ترقیاتی پروگرام میں اپنے مشورے دیں،کارکنان کو سننے آیا ہوں جو شہید محترمہ بینظیربھٹو اور بلاول بھٹو کے جیالے ہیں، شہید بینظیرآباد ڈویژن کے کارکن صدر آصف علی زرداری ڈویژن کی ترقی چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پر مشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت نے گزشتہ چار ادوار سے صوبے میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو ترقیاتی کام ہوچکے ہیں ان کو عوام کی امانت سمجھ کر ہم سب کو سنبھالنا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سب کا فرض ہے کہ اپنے اسکولوں اور اسپتالوں کو اچھے طریقے سے چلوانے میں اپنا کردار اداکریں،انہوں نے کہا کہ سندہ کو ایک پڑھا لکھا، ترقی یافتہ اور پرامن بنانے میں کارکنان اپنا کردار ادا کریں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر چیئرمین بلاول بھٹو کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں تاکہ ترقی کا سفر آگے بڑھ سکے ،سندھ کا نوجوان باشعور، باادب اور باوقار ہے اسکو محنت سے آگے آنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قومیں ترقی کرتی ہیں جو متحد ہوکر اجتماعی ترقی کیلئے کام کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندہ نہایت خوبصورت صوبہ ہے اس کو مزید خوبصورت کرنا ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کارکنوں کو ترقیاتی اسکیم سے متعلق تجاویز دینے کے طریقہ کار سمجھایا پروفارما پارٹی کارکنوں کو دیا جارہا ہے۔ اس پر صوبائی سطح کی اسکیموں کی تجاویز دیں، پروفارما کو ڈویژنل اور ضلعی صدور کے ذریعے وزیراعلیٰ کوبھیجیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں مقامی کارکنوں کو اسٹیچ پر بلاکر ان کی شکایات سنیں ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سندھ کے صدر نثار کھوڑو، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سید ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، حاجی علی حسن زرداری، ضیا الحسن لنجار، شاہد تھیم، سینیٹر قر العین مری، ایم این اے سید ابرار شاہ، ایم پی اے مکیش کمار چاولا، چوھدری جاوید آرائین، صلاح الدین جونیجو ۔رئیس حیات کاکے پوٹا ۔ سید عاطف زیدی ۔پارٹی کے ڈویزنل صدر اور پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد میں شرک اجلاس میں شہید بینظیرآباد، سانگھڑ اور نوشہروفیروز کی نمائندوں کی بھی شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں