میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کے ساتھ ظلم کو رب دیکھ رہا ہے،نورین نیازی ، عظمیٰ خان

عمران خان کے ساتھ ظلم کو رب دیکھ رہا ہے،نورین نیازی ، عظمیٰ خان

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں،عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم کو رب دیکھ رہا ہے، اس ظلم کا بدلہ رب ان سے لے گا۔زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نورین نیازی نے کہا کہ حکومت نے منصوبہ بندی کے ساتھ عمران خان کو گرفتار کیا ہے، ہمارے بھائی پر ملکی دولت لوٹنے کا کوئی کیس نہیں۔نواز شریف اور دیگر پر بدعنوانی کے کیس تھے، عمران خان نے ملک کے لئے جو کیا ہے، وہ قائداعظم محمد علی جناح کے بعد کسی نے نہیں کیا۔عظمی خان نے کہا کہ عمران خان کو اغوا ء کیا گیا ہے، میرا بھائی گرفتاری کیلئے ذہنی طور پر تیار تھا، بھائی کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کب تک گھروں میں بیٹھیں گے؟ عمران خان کی گرفتاری کے بعد باہر نکلیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں