صوبے کا امن وامان خراب نہیں ہونے دیں گے، آئی جی سندھ
ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کا امن وامان خراب ہونے نہیں دیں گے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ مظاہرین کے خلاف سخت ایکشن کیلئے حکمت عملی بنالی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔