میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی ،تحریک انصاف میں قربتیں بڑھنے لگیں

جماعت اسلامی ،تحریک انصاف میں قربتیں بڑھنے لگیں

ویب ڈیسک
منگل, ۹ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں قربتیں بڑھنے لگیں میئر اور ڈپٹی میئر کی سیٹ کے حصول کے لیے دونوں سیاسی جماعتوں نے رابطے بڑھا دیے آج امیر کراچی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کا وفد پی ٹی آئی رہنماں سے ملاقات کرے گا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی 11 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے بعد جماعت اسلامی نے پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے سے متعلق حکمت عملی مرتب کر لی ہے دونوں جماعتوں نے بہتر رابطے استوار کرنے کی کوششیں شروع کر دیں ہیں اس سلسلے میں جماعت اسلامی کا وفد آج حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے رہنماں سے ملاقات کرے گا جس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے الیکشن سے متعلق مختلف امور پر مشاورت کی جائے گی جماعت اسلامی کی جانب سے پی ٹی آئی کو آج باقاعدہ طور پر میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن میں اتحاد کی پیشکش بھی کی جائے گی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں