میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک فوج اوراس کی قیادت کوسیاسی گفتگومیں گھسیٹنے گریزکیاجائے ، آئی ایس پی آر

پاک فوج اوراس کی قیادت کوسیاسی گفتگومیں گھسیٹنے گریزکیاجائے ، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی اٰر نے کہا ہے کہ مسلح افواج کو سیاسی گفتگو میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے، افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں،غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج اور قیادت کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنے کی دانستہ کوششیں کی گئی ہیں، کچھ سیاسی شخصیات، چند صحافی اور تجزیہ کار سوشل میڈیا اور دیگر فورمز پر افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنا ثبوت، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات نہایت نقصان دہ ہیں، ملک کے بہترین مفاد میں مسلح افواج کو ایسے غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل سے دور رکھا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق غیر مصدقہ اشتعال انگیز بیانات انتہائی نقصان دہ ہیں،افواج کو ملکی بہترین مفاد میں سیاسی گفتگو سے دور رکھیں۔ آئی ایس پی آ ر نے کہا کہ توقع ہے سب قانون کی پاسداری کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں