میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کاکامیاب کسان پروگرام لانے کافیصلہ

حکومت کاکامیاب کسان پروگرام لانے کافیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۹ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کامیاب جوان کے ساتھ کامیاب کسان پروگرام لانے کا فیصلہ کیا ہے،چھوٹے کسانوں کو 20 لاکھ روپے تک قرض دیا جائیگا۔ اپنے بیان میں شوکت ترین نے کہاکہ کامیاب جوان کے تحت قرضوں کی تقسیم کا عمل تیز کر رہے ہیں، اب تک 10 ہزار نوجوانوں کو قرض دیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ تعداد آئندہ 3 سال تک لاکھوں میں ہونی چاہیے،نچلی سطح تک ترقی کیلئے منصوبہ انقلابی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نچلی سطح تک لوگوں کو روزگار کیلئے بااختیار بنائیں گے، چاہتے ہیں لوگ خود بھی کاروبار کریں ساتھ لوگوں کی بھی مدد کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے جا رہے ہیں فوری اثر نظر آئیگا، لاکھوں کی تعداد میں لون دیں گے تو معاشی ترقی تیز ہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں