اراضی تقسیم پر نیب ملتان کا شہباز شریف کو نوٹس، معاملے کی تحقیقات شروع
ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۰
شیئر کریں
قومی احتساب بیورو (ملتان)نے اراضی تقسیم پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔نیب ملتان کی جانب سے میاں شہباز شریف کو نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے ۔ اس نوٹس میں شہباز شریف پر بہاولپور کے علاقے لال سہانرا میں 14400 کینال کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کو 18 مئی تک سوالنامہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے ۔