میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

بیرون ملک سے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں تاہم قرنطینہ کی سہولیات کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذریعہ فون غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے قرنطینہ کی سہولیات کی فراہمی پر پاکستانیوں کی واپسی تیز ہوسکے گی۔انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک پھنسے ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن ہمارے پاس قرنطینہ کی سہولیات کی کمی کا مسئلہ ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صوبوں سے قرنطینہ سہولیات کے لیے مشاورت جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام پاکستانیوں کو 3 دن قرنطینہ میں گزارنا ضروری ہے ، ان افراد کے کورونا ٹیسٹ کے منفی آنے کی صورت میں ہی انہیں گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے 60 ہزار سے زائد پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں جبکہ سعودی عرب سے 15 ہزار سے زائد پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں۔ترجمان کے مطابق ایران اور چین کے شہر ووہان کے لیے جلد پروازیں شروع کردی جائیں گی۔اپنی گفتگو کے دوران لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی اشتعال انگیزی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت ظلم و ستم پر بھی انہوں نے بات کی۔عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی بڑھ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل ہورہے ہیں اور وہاں کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں