میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
)گلشن معمار(کمسن بچے کی حاضر دماغی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام

)گلشن معمار(کمسن بچے کی حاضر دماغی نے ڈکیتی کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں چار سالہ بچے نے بہادری اور حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ کمسن حسنین نے رسیوں سے بندھے ہاتھ دانتوں سے کھول کر یرغمال بنے اہل خانہ کی مدد کی۔ اہل خانہ کی اطلاع پر پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈاکوں کو گھیرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈاکوں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ۔ جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔واقعے کے بعد ایس ایس پی ویسٹ حفیظ بگٹی گلشن معمار پہنچے اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے بچے کی حوصلہ افزائی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں