میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کچے میں صرف ڈاکو ہی نہیں شریف لوگ بھی رہتے ہیں، آئی جی سندھ

کچے میں صرف ڈاکو ہی نہیں شریف لوگ بھی رہتے ہیں، آئی جی سندھ

ویب ڈیسک
منگل, ۹ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

گھوٹکی کچے میں سوشل میڈیا کو بند نہیں کر سکتے ہم نے سائبر کرائم کو ریفرنس بھیجے ہیں ، غلام نبی میمن
کچے میں سی ٹی ڈی کو ٹاسک دیا گیا ہے، وہ کام کر رہے ہیں کہ کچے میں اسلحہ کون پہنچا رہا ہے، پریس کانفرنس
میرپور ماتھیلو(جرأت نیوز ڈیسک) آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے ضلعی ہیڈ کوارٹر میرپور ماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی کچے میں سوشل میڈیا کو بند نہیں کر سکتے ہم نے سائبر کرائیم کو ریفرنس بھیجے ہیں کچے میں سی ٹی ڈی کو ٹاسک دیا گیا ہے، وہ کام کر رہے ہیں کہ کچے میں اسلحہ کون پہنچا رہا ہے جب پولیس آپریشن کی بات ہوتی ہے تو ہم انٹیلجینس کی بنیاد پر آپریشن کریں گے کیوں کہ کچے میں یہ ہی طریقہ ہے آپریشن کرنے کا آئی جی سندھ نے کہا کہ ہم جدید اسلحہ خرید کر رہے ہیں جو پولیس کو دیا جا رہا ہے اور ہم گاڑیاں بھی پولیس کو دے رہے ہیں آئی جی سندھ نے کہا کہ گھوٹی کے پکے میں قبائلی دہشتگردی کے روک تھام میں ہم کو زیادہ فوکس کرنا پڑے گا قبائلی جھگڑوں میں قتل ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گھوٹکی، شکارپور اور کشمور ایسے ڈسٹرکٹ ہیں جن میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا چاہتے ہیں پولیس کو سھولیات دے رہے ہیں پولیس کا کام ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں ہم اگر اچھے کام کریں گے تو لوگ ہمارا ساتھ دیں گے ادھر کچھ وارداتیں ہوئی ہیں اس کا مقصد کہ پولیس ڈاکوں سے لڑرہی ہے ،آئی جی سندھ نے کہا کہ اگر ہم ڈاکوں کو چیلینج کریں گے تو مسائل بھی ہونگے اس وقت سکھر رینج میں کوئی مغوی ڈاکوں کے قبضے میں نہیں ہے کچے میں صرف ڈاکو ہی نہیں شریف لوگ بھی رہتے ہیں اس لیئے انٹیلیجنس آپریشن کرتے ہیں کچے کا ایریا بہت چھوٹا ہے لیکن اندر جانے کے بعد حقائق اور ہوتے ہیں ، قبل ازیں انہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں پولیس کے اعلی حکام نے شرکت کی اور انہیں علاقے کی صورتحال کے متعلق آگاہ کیا،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں