میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرائیویٹ اسپتالوں کا کورونا مریضوں کے لیے 20 فیصد بیڈز مختص کرنے سے انکار

پرائیویٹ اسپتالوں کا کورونا مریضوں کے لیے 20 فیصد بیڈز مختص کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۹ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں نے کورونا کے مریضوں کے لئے 20 فیصد بیڈز مختص کرنے سے انکار کردیا۔محکمہ صحت سندھ اور سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے کراچی کے اسپتالوں کو کرونا مریضوں کے لئے بیڈز مختص کرنے کی ہدایت کی تھی۔پرائیوٹ اسپتالوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے اسپتالوں میں دس فیصد بیڈز آئسولیشن اور دس فیصد بییڈز ٹریٹمنٹ کے لیے مختص کریں۔پرائیوٹ اسپتال مالکان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹنگ کٹس، پرسنل پروٹیکٹو ایکوپمنٹ اور دیگر وجوہات کی بنا پر کرونا کے مریضوں کا علاج نہیں کر سکتے ۔پرائیویٹ ہاسپٹلز اینڈ کلینکس ایسوسی ایشن نے وزیراعلی سندھ کو متبادل پلان دینے کامشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ پرائیوٹ ہسپتال ایکسپو آئسولیشن سینٹر کے لیے وینٹی لیٹرز اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں