میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایرانی کارروائیوں کا خوف، بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے

ایرانی کارروائیوں کا خوف، بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے

جرات ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

28فروری کو ایران پر حملے کے بعد 29 ہزار 247 افراد اسرائیل سے زمینی راستوں کے ذریعے باہر گئے، حکام

امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد جوابی کارروائی کے خوف سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ملک چھوڑ کر جانے لگے، متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بن گورین ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی ہوئی اسرائیل چھوڑ کر جانے والے متعدد مسافروں کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔ اسرائیلی شہریوں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام میں تلخ کلامی ہوئی، ایئرپورٹ سے انتہائی محدود تعداد میں اسرائیلیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 28فروری کو ایران پر حملے کے بعد 29ہزار 247افراد اسرائیل سے زمینی راستوں کے ذریعے باہر گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں