میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آپرپشن غضب للحق،583افغان طالبان ہلاک ،242چیک پوسٹیں تباہ

آپرپشن غضب للحق،583افغان طالبان ہلاک ،242چیک پوسٹیں تباہ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ
افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ

پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کی جانب سے پاک افغان جنگ کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ہے۔جاری کردہ اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے نتیجے میں افغان طالبان کے 583جنگجو ہلاک جبکہ 795 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔بیان کے مطابق کارروائیوں کے دوران طالبان کے 242 چیک پوسٹیں تباہ کر دی گئیں جبکہ 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ کرنے کے بعد انہیں بھی مسمار کر دیا گیا۔جاری کردہ اعداد و شمار میں کہاگیا پاکستانی کارروائیوں میں طالبان کے 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کی فضائیہ نے افغانستان کے مختلف علاقوں میں 64 مقامات کو موثر طور پر نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں عسکری تنصیبات اور دفاعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں قومی سلامتی کے پیش نظر کی جا رہی ہیں اور پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران دشمن کے ٹھکانوں کو درست نشانہ بنایا گیا اور سکیورٹی فورسز مکمل پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں