
سندھی ہمارا قدرتی اتحادی ہے، پیپلزپارٹی نہیں،آفاق احمد
شیئر کریں
آصف زرداری کا دباؤ میںسودا شہری اور دیہی علاقے کے لوگ قبول نہیں کرینگے
سندھ کے پانی پر پنجاب نے ڈاکہ ڈالا تو میں سندھ کے ساتھ کھڑا ہوں، چیئرمین
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے اپنے خلاف چلنے والے کیس کی پیشی کے موقع پر8فروری کو سٹی کورٹ پہنچے ان کے پہنچنے سے قبل معزز عدالت نے کیس کی شنوائی کے بغیر 25مارچ تک کیلئے کیس کو ملتوی کردیا، آفاق احمد کی آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی اس موقع پر سٹی کورٹ میں سندھ لائیرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف لگائے گئے احتجاجی کیمپ پر آفاق احمد بھائی اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کی،سندھی بھائیوں کی جانب سے آفاق احمد بھائی کو سندھی ٹوپی اجرک پہنائی گئی ،آفاق احمد نے کہا کہ سندھی ٹوپی اجرک سندھی بھائیوں کی تہذیب و ثقافت ہے اورمجھے اتنی محبت و خلوص سے ٹوپی اجرک پہنائی گئی کہ میں منع نہیں کرسکا۔آٖفاق احمد نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ سندھی ہماراقدر تی اتحادی ہے لیکن پیپلز پارٹی نہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کا جو بھی معاملہ ہوگا وہ صرف سندھیوں بھائیوں یا مہا جر وں کا نہیں بلکہ دیہی وشہری دونوں کے مشترکہ معاملہ ہے جسے مل کر حل کرینگے،میں نے اس معاملے میں جتنی معلومات حاصل کی ، تو مجھے بہت حیرانگی ہوئی پنجا ب میں جو 6کینال نکالی گئی ہے اس پر سندھ کے لوگوں کی آواز کوسنا ہی نہیں گیا، اور ان تمام معاملات اور دستاویزات پر آصف علی زرداری کے سائن موجود ہیں ۔آفاق احمد نے کہا کہ آصف زرداری صاحب نے اگر کسی دباؤ میں سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کے مفادات کا سودا کیا ہے، تو شہری اور دیہی علاقے کے لوگ اسے کسی طور قبول نہیں کرینگے۔