میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انٹرنیٹ سنسر شپ، پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6ہزار فیصد اضافہ

انٹرنیٹ سنسر شپ، پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6ہزار فیصد اضافہ

ویب ڈیسک
هفته, ۹ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے ،سوئٹزرلینڈ کی انٹرنیٹ پرائیویسی کمپنی پروٹون نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سینسرشپ اور معلومات تک رسائی میں حائل رکاوٹ کے باعث پاکستان میں وی پی این کی طلب میں چھ ہزاراضافہ ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ وی پی این ایک ایسا سافٹ ویئر ہے جس کے استعمال سے بندش کی زد میں آنے والی ویب سائٹس کو کھولا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے پاکستان میں سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) کی سروس کو بندش کا سامنا ہے ۔ سوئٹزر لینڈ میں قائم پروٹون نامی ادارے نے کہا کہ رواں برس نصف دنیا میں انتخابات ہوں گے اور ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک سروسز تک وسیع رسائی فراہم کرنا بہت ضروری ہے ، وی پی این انٹرنیٹ سنسرشپ کو ختم کرنے اور معلومات تک آزادانہ رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں