ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی رکوانے کی آخری کوشش بھی ناکام
جرات ڈیسک
جمعرات, ۹ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی کی امریکا حوالگی رکوانے کی آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عارف نقوی کے وکیل نے ہائیکورٹ کو بتایا عارف نقوی کو نیوجرسی کی جیل میں رکھا جا سکتا ہے، جیل میں پرتشدد قیدیوں کے ساتھ رکھے جانے پر عارف نقوی کی جان کو خطرہ لاحق ہوگا وہ شدید ڈپریشن میں ہیں اور جیل میں خودکشی بھی کرسکتے ہیں۔ وکیل نے دلائل کے حق میں طبی شواہد کے ساتھ دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے تاہم لندن ہائیکورٹ نے ملک بدری کے فیصلے کے خلاف عدالتی جائزے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ 2021 میں اس وقت کی ہوم سیکرٹری نے عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دی تھی، عارف نقوی کو امریکا میں فراڈ کے الزامات پر 300 برس کی سزا ہو سکتی ہے۔ ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے 16 الزامات عائد ہیں۔