میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چھ ماہ گزر گئے نیب چارجز ثابت نہیں کر سکا، شاہد خاقان عباسی

چھ ماہ گزر گئے نیب چارجز ثابت نہیں کر سکا، شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک
پیر, ۹ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چھ ماہ گزر گئے نیب چارجز ثابت نہیں کر سکا ، یہ نیب کے پرانے تماشے ہیں،شہباز جلد واپس آئیں گے ،برطانیہ کو لکھے گئے خط کا کوئی سفارتی جواز نہیں ، حکومت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کے دوران نیب پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کا غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا ہے ، میرے دوستوں اور رشتہ داروں پر نیب والے دبائہ ڈالتے ہیں کہ ان کے اثاثہ شاہد خاقان کے ہیں، صرف پولیٹیکل ا نجینئرنگ کے لیے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو بدنام کیا جائے ، چیئرمین نیب میری ضمانت سے متعلق ہائی کورٹ کی باتیں ذرا معلوم کر لیں، نیب نے ملک کو مفلوج، معیشت کو تباہ کر دیا ہے ،ایف آئی اے بھی مہنگائی سے متعلق کام نہیں کر سکتا، مہنگائی سے متعلق حکومت پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری حزب اختلاف میں ہیں یا حکومت میں ؟ شاہ محمود قریشی کشمیر پر ہمیں جواب دیں جبکہ فواد چوہدری ہمیں جلد چاند پر پہنچائیں گے ۔ ۔ انہوں نے مسلم لیگ( ن )کے صدر شہباز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف جلد واپس آئیں گے ،بیرون ملک علاج کی غرض سے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو لکھے گئے خط کا کوئی سفارتی جواز نہیں ، حکومت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا، برطانیہ کو لکھے گئے خط سے حکومت کی بے عزتی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی کیا ہوگی حکومت، بلاول اور میڈیا (ن) لیگ کی بات کرتے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں