میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی، اہم مقدمات عدالتی سماعت کیلئے مقرر

این آئی سی وی ڈی، اہم مقدمات عدالتی سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۹ فروری ۲۰۲۶

شیئر کریں

غیر قانونی تقرریاں، ترقیاں ، قوانین کے برخلاف سی او اوکا ایڈیشنل چارج دینا شامل
معاملات پروفیسر طاہر صغیر کی نااہلی و بدانتظامی کے باعث سندھ ہائی کورٹ تک پہنچے

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (NICVD) سے متعلق نہایت اہم نوعیت کے مقدمات رواں ہفتے سندھ ہائی کورٹ، کراچی میں سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ ان مقدمات میں غیر قانونی تقرریاں، غیر قانونی ترقیوں (پروموشنز) اور قوانین کے برخلاف ایک فرد کو چیف آپریٹنگ آفیسر (COO) کا ایڈیشنل چارج دینا شامل ہے ، جسے عدالت پہلے ہی غیر قانونی قرار دے چکی ہے ۔ذرائع کے مطابق ان اہم مقدمات کی سماعت اسی رواں ہفتے متوقع ہے اور عدالتی فیصلے کا بھی جلد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ معاملات پروفیسر طاہر صغیر کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث سندھ ہائی کورٹ تک پہنچے ، جہاں یہ تاحال زیرِ التواء ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پروفیسر طاہر صغیر کے متعدد غلط اور غیر قانونی فیصلوں کو معزز عدالت نے کالعدم (Set Aside) قرار دیا، جس کے نتیجے میں این آئی سی وی ڈی کو شدید مالی نقصان پہنچا اور ادارے کے کروڑوں روپے ضائع ہوئے ۔مزید بتایا گیا ہے کہ ان تمام غیر قانونی اقدامات کے باعث ادارے کو ہر ماہ ملینز آف روپے کا نقصان ہو رہا ہے ، جس کی ریکوری کی ذمہ داری بھی براہِ راست پروفیسر طاہر صغیر پر عائد ہوتی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں