میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابی نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے الزامات، مختلف شہروں میں ہنگامے، شانگلہ میں 3جاں بحق

انتخابی نتائج میں تاخیر اور ردوبدل کے الزامات، مختلف شہروں میں ہنگامے، شانگلہ میں 3جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۹ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل شانگلہ میں پی ٹی آئی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد ہوگئے۔شانگلہ کے حلقہ این اے 11 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی حاجی سید فرین خان نے الیکشن رزلٹ مسترد کیا تو حالات کشیدہ ہوگئے، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سرکاری گاڑی کو آگ لگادی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ رزلٹ میں تاخیر کا مطلب دھاندلی اور دیگر وجوہات ہیں۔مظاہرین نے بشام ٹو سوات مین شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند بلاک کردی اور کہا کہ الیکشن کے فیصلے اور اس حلقے کے الیکشن دھاندلی زدہ قرار دینے تک مظاہرہ جاری رہے گا۔پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو الپوری میںپی ٹی آئی مظاہرین اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل شفٹ کر دیا گیا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے۔دریں اثنا راجن پور میں لیگی امیدوار کی جیت کے اعلان پر آزاد امیدوار کے حامیوں کا ہنگامہ ۔۔۔۔دوامیدواروں کو گرفتار کرلیاگیا ۔۔۔این اے بہتر پسرور میں آر او آفس کا گھیرا اور پتھرا ۔۔ پولیس نے شیلنگ کردی ۔۔۔ پاک پتن اور رحیم یارخان میں بھی شدید احتجاج ۔۔۔ پشاور اور کوئٹہ میں بھی مظاہرے کئے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں