میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فیصل واوڈا بھی تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں،کنور دلشاد

فیصل واوڈا بھی تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں،کنور دلشاد

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا بھی نواز شریف، جہانگیر ترین کی طرح تاحیات نا اہلی کے زمرے میں آتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں فیصل واوڈ نا اہلی کے فیصلے کے خلاف جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے دُہری شہریت کیس میں فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ جوابدہ نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط حلف نامہ جمع کرایا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے بطور سینیٹر کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا اور کہا کہ فیصل واوڈا فیصلے سے متعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات واپس کریں، واوڈا نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں