میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم سی باتھ آئی لینڈ کے پلاٹوں کی لیز منسوخ کرانے کیلئے متحرک

کے ایم سی باتھ آئی لینڈ کے پلاٹوں کی لیز منسوخ کرانے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک
منگل, ۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: فرحان راجپوت)چائنا کٹنگ کے بے تاج بادشاہ محمد احسن عرف چنوں ماموں سے باتھ تھائی لینڈ کے2قیمتی پلاٹ خریدنے والے رہائشی مشکل میں پھنس گئے ہیں نیب کی نشاندہی پر کے ایم سی باتھ آئی لینڈ کے پلاٹوں کی لیز منسوخ کرانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے اور آئندہ دنوں سندھ ہائی کورٹ میں شواہد کے ساتھ جواب داخل کرایا جائے گا ملزم چنوں ماموں نے دیگر ملزمان کے ساتھ جعل سازی پلاٹوں کی لیز ڈیڈ کے ایم سی سے حاصل کی تھی جبکہ کے ایم سی کو پلاٹوں کی لیز ڈیڈ جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ریکارڈ کے مطابق نیب حکام کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ چائنہ کٹنگ کے بیتاج بادشاہ محمد احسن عرف چنوں ماموں نے فرنٹ مین ملزم فیصل مسرور صدیقی سمیت دیگر لزمان کے ساتھ مل کر باتھ تھائی لینڈ کے مجموعی طور پر2،729اسکوئیر یارڈ کے2قیمتی پلاٹوں کی جعل سازی سے لیذ ڈیڈ حاصل کی اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا جس پر نیب کے اعلی حکام کی ہدایت پر تفتیش کاروں نے تحقیقات عمل میں لائی اور کے ایم سی سمیت دیگر جگہوں سے شواہد حاصل کیے تو نیب کو معلوم ہوا کہ ملزم چنوں ماموں نے دیگر ملزمان گارڈن شرقی کے رہائشی محمد عمران،برطانوی نژاد شہری اظہار پرویز اور فرنٹ مین فیصل مسرور صدیقی اور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ صدر2محمد عاشق مرحوم جعل سازی میں ملوث پائے گئے تھے نیب کے تفتیش کاروں کو ملنے والے شواہد سے معلوم ہوا کہ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ صدر نے محمد احسن عرف چنوں ماموں کے ساتھ مل کر اختیارات کا غلط استعمال کیا اور باتھ تھائی لینڈ کے پلاٹ نمبر1/ 6 . A کی لیز ڈیڈ جعل سازی اور غلط دستاویزات پر ملزم برطانوی نڑاد شہری اظہار پرویز کے نام پر کرائی مذکورہ پلاٹ1707اسکوئیر یارڈ پر مشتمل ہے اور اسی طرح دوسرے پلاٹ نمبرA۔1/8جو کہ 1022اسکوئیر یارڈ پر مشتمل ہے مذکورہ پلاٹ کی غیر قانونی طریقے سے اشفاق انصاری مرحوم کے نام پر لیز ڈیڈ حاصل کی گئی اور ملزم محمد احسن عرف چنوں ماموں کا پاور آف اٹارنی استعمال کیا گیا تمام دستاویزات کا بندوبست ملزم فیصل مسرور صدیقی نے کیا تھا تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ دونوں پلاٹ کے ایم سی کی حدود میں نہیں آتے تھے تو کس طرح کے ایم سی نے لیز ڈیڈ جاری کردی تھی تمام اقدامات غیر قانونی ہیں ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ دونوں پلاٹوں کو بلیک مارک کرنے کے بعد شواہد کے ایم سی کو بھی فراہم کردئیے ہیں جس کے بعد کے ایم سی نے دونوں پلٹوں کی غیر قانونی طریقے سے جاری ہونے والی لیز ڈیڈ منسوخ کرانے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں سوٹ داخل کردیا ہے اور آئندہ دنوں سنیئر ایڈووکیٹ کے توسط شواہد پر مبنی جواب داخلکرایا جائے گا تاکہ لیز ڈیڈ منسوخ کرائی جاسکے تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم محمد احسن عرف چنوں ماموں روپوشی کے بعد امریکہ میں مقیم ہے اور ملزم کے خلاف دیگر مقدمات بھی درج ہیں جن میں احتساب عدالتوں سے ملزم اشتہاری ہے اور ملزم کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے انٹرپول کی خدمات حاصل کی ہوئی ہیں مذکورہ اسکینڈل میں ملوث فیصل مسرور صدیقی حراست میں ہے جبکہ دیگر ملزمان کو بھی گرفتر کرلیا جائے گا تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ملنے والے دستاویزای شواہد سے ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہوتا ہے اور ملزمان کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں واضح رہے کہ ملزم چنوں ماموں سے باتھ آئی لینڈ میں کروڑوں روپے کے عوض پلاٹ خریدنے والے رہائشی بھی مشکل میں پھنس گئے ہیں ان کے کروڑوںں روپے داو پر لگے ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں