میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات، غیر فعال سیاسی جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

بلدیاتی انتخابات، غیر فعال سیاسی جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں

ویب ڈیسک
منگل, ۹ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) بلدیاتی انتخابات سے قبل غیر فعال سیاسی جماعتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ 127سیاسی جماعتوں کی ایک مرتبہ پھر چھان بین شروع کر دی آ ئندہ چند روز میں کاغذی حد تک محدود سیاسی سرگرمیوں سے لا تعلق جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی غیر فعال تنظیمیں بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گیں۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت عرصہ دراز سے پارٹی میں با قاعدگی سے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے اور قوانین پر پورا نہ اترنے والی جماعتیں حالیہ دنوں ریڈار پرآ ئی ہوئی ہیں اس ضمن میں غیر فعال جماعتوں کو آ ئندہ چند روز میں الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 202(2) کے تحت نوٹس بھیجے جائیں گے جس میں ان سے وضاحت طلب کی جا ئے گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں حالیہ دنوں 120 سے زائد سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہیں جن میں عام آدمی تحریک پاکستان ،عام عوامی پارٹی ،عام لوگ اتحاد،عام لوگ پارٹی پاکستان ،آل پاکستان کسان اتحاد،آ ل پاکستان مسلم لیگ (جناح)،آ ل پاکستان تحریک ،اللہ اکبر تحریک،امن ترقی پارٹی ،عوام لیگ ،عوامی جسٹس پارٹی پاکستان ،عوامی مسلم لیگ پاکستان ،عوامی نیشنل پارٹی ،عوامی ورکرز پارٹی ،بہاولپور نیشنل پارٹی ،بلوچستان عوامی پارٹی ،بلوچستان نیشنل موؤمنٹ ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی )،برابری پارٹی پاکستان ،فرنٹ نیشنل پاکستان ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی ،اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان ،اسلامی تحریک پاکستان ،اتحاد امت پاکستان،جماعت اسلامی پاکستان ،جمہوری وطن پارٹی ،جنت پاکستان پارٹی ،مہاجر قومی موؤمنٹ پاکستان ،محب وطن نوجوان انقلابوں کی انجمن،مستقبل پاکستان ،معاہدہ لیگ ،نیشنل پارٹی ،نیشنل پیس کونسل پارٹی ،نیشنل پیپلز پارٹی ،نظریہ پاکستان کونسل ،نظام مصطفی پارٹی ،پاک سر زمین پارٹی ،پاکستان امن پارٹی ،پاکستان امن تحریک ،پاکستان عوامی انقلابی لیگ ،پاکستان عوامی جمہوری اتحاد ،پاکستان سٹیزن موؤمنٹ ،پاکستان فلاح پارٹی ،پاکستان فلاحی تحریک ،پاکستان ہیومن رائٹ پارٹی ،پاکستان مسیحا پارٹی ،پاکستان مسلم الائنس ،پاکستان مسلم لیگ ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ،پاکستان مسلم لیگ کونسل ،پاکستان نیشنل مسلم لیگ ،پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان نیشنل پارٹی ،پاکستان پیپلز پارٹی( شہید بھٹو )،پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز ،پاکستان سنی تحریک ،پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان تحریک انصاف (نظریاتی )،پاکستان تحریک انصاف (گلالئی)،پاسبان پاکستان ،قومی وطن پارٹی ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی ،تبدیلی پسند پارٹی پاکستان و دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے گذشتہ دو سالوں میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 270سے زائد غیر فعال سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں