وزیراعظم کی علی زیدی سے ملاقات، نثار مورائی، سانحہ بلدیہ کی رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر بات چیت
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی نے ملاقات کی، جس میں عزیر بلوچ، نثار مورائی، سانحہ بلدیہ کی رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر بات چیت کی گئی۔ علی زیدی نے چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر علی زیدی نے وزیراعظم عمران خان کو عزیربلوچ، نثارمورائی، سانحہ بلدیہ کی رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر عملدر آمد کے لئے چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط کے بارے میں آگاہ کیا۔ علی زیدی نے بتایا کہ چیف سیکریٹری کو سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق کاپی فراہمی کی درخواست کی ہے ۔ درخواست پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے ۔ ملاقات میں وزیراعظم نے جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کی اور کہا کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے حقائق کا عوام کے سامنے آنا ضروری ہے ۔