میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا پارٹی رہنماؤں، فیملی ممبرز اور وکیلوں میں سے کوئی بھی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ آیا, شیخ وقاص اکرم ملٹری کورٹ اور اے ٹی سی کیسز کی تفریق کیسے ہوئی؟ آئینی بینچ اسلام آباد ہائیکورٹ: لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت 200سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ حج درخواستوں کی وصولی آئندہ ہفتے شروع کی جائے گی عمر ایوب، رزتاج گل سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں،اویس لغاری 9مئی کیس میں بھی شاہ محمود سمیت دیگر پر فرد جرم عائد حسان نیازی ماموں پر چلے گئے ہیں ، عظمی بخاری اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ پختونخوا میپ کے امیدوارنصراللہ زیرے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔جمعیت علما اسلام کے امیدوار عثمان پرکانی نے الیکشن ٹریبونل میں علی مدد جتک کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔

ای پیج

e-Paper
2ہزار ارب کے کپیسٹی چارجز:  ادائیگی کیلیے بجلی بلز میں فکسڈ چارجز لگائے جانے کا انکشاف

2ہزار ارب کے کپیسٹی چارجز: ادائیگی کیلیے بجلی بلز میں فکسڈ چارجز لگائے جانے کا انکشاف

Author One
جمعرات, ۹ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

اسلام آباد: نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے انکشاف کیا ہے کہ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا مقصد کیپسٹی پیمنٹ پوری کرنا ہے، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ سالانہ 2 ہزار ارب ہے۔

محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی کل قمیت کا 75فیصد کیپسٹی چارجز ہیں، رکن کمیٹی ملک انور تاج نے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں دو ڈھائی ہزار ارب دے دیتے ہیں، اگر کیپسٹی پیمنٹ دینی ہیں تو آئی پی پیز سے بجلی لے کر مفت بجلی عوام کو دے دیں۔

نیپرا حکام نے بتایا کہ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا مقصد کیپسٹی پیمنٹ پوری کرنا ہے، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ سالانہ 2ہزار ارب ہے۔رکن کمیٹی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ بھی چل رہی ہے، میرے حلقہ کی اسکیمیں اڑھائی سال سے رکی ہوئی ہیں

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ وزیر اعلی کے پی کے ساتھ چار ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان کی خواہش کے مطابق سب سے زیادہ چوری ہونے والے فیڈرز پر بجلی کھلی چھوڑی، معاہدہ کیا ہوا تھا چیئرمین کمیٹی کو دے دیں گے، شرط یہ تھی کہ پہلے بجلی کھولیں پھر عوام سے کنڈے اترواں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 75 دن اس پر عمل کیا، کتنے فیڈرز کو کتنی بجلی کھلی چھوڑی گئی تفصیل دوں گا ، انتظامیہ نے ہماری مدد نہیں کی، کنڈے نہیں اتروائے، چھ ارب کا اضافی نقصان ہماری کمپنی کو ہوا، کئی فیڈرز پر دو گھنٹے بجلی موجود ہے، کے پی کے کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں۔

مصطفی کمال نے کہا کہ کیپٹو پاور کو منقطع کر رہے ہیں؟ کیپٹو پاور کو منقطع کرنے سے کیا ایک روپیہ فرق آئے گا؟ گیارہ روپے فی یونٹ کم ہوا ہے تو رہائشی صارفین پر کب اثر آئے گا؟ آئی پی پیز کے حوالے سے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوتا ہے؟

سیکرٹری پاور نے کہا کہ کپپٹو پاور کے حوالے سے آئی ایم سے معاہدہ ہے ، 2021کا کابینہ کا فیصلہ ھے کہ انکو نیشنل گرڈ میں لائینگے، 31جنوری کے بعد فیصلہ ہوگا انکی گیس کاٹی جاتی ھے یا نہیں ، اسی فیصد کیپٹو کی گرڈ کنکٹیویٹی پہلے سے موجود ہے، کیپٹو پاور کی گیس منقطح کرنے کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس میں پیش رفت نہیں ھوئی بات چیت جاری ھے، جب گرڈ پر ئینگے تو ہی پتہ چلے گا

بجلی کتنی کم ھوگی گرڈ کو کتنا فائدہ ہوگا ، ئی ایم ایف کا خیال ھے اسی فیصد انڈسٹری نیشنل گرڈ پر ھے تو کیپٹو پاورکیوں نہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ کیپٹو کی گیس کے حوالے سے ایک ماہ میں فیصلہ ہوگا، رہائشی صارفین کو بھی بجلی ٹیرف میں چار روپے کا ریلیف مل چکا ، پانچ ئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم ہوچکا ، آٹھ بیگاس کے ٹیرف نظرثانی کی کابینہ منظوری دے چکی، سولہ آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت جاری ہے اس کے بعد حکومتی آئی پی پیز کی باری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں